برلن ۔(ملت آن لائن) جرمن دارالحکومت برلن میں ڈیزل گاڑیوں کی آمدورفت پر جزوی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق برلن کی ایک عدالت نے کہا کہ دارالحکومت کے کچھ حصوں میں پرانی ڈیزل گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ برلن کی انتظامی عدالت میں یہ مقدمہ ایک ماحول دوست ادارے ڈی یو ایچ نے دائر کیا تھا۔ جرمنی میں ہیمبرگ، اشٹٹ گارٹ اور فرینکفرٹ کے کچھ حصوں میں بھی پرانی ڈیزل گاڑیوں پر جزوی یا مکمل پابندی عائد ہے۔