قانون کے حق میں 429 ،مخالفت میں 147 ارکان پارلیمان نے ووٹ دیا،4 ارکان نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا
برلن(آئی این پی )جرمن پارلیمان نے بھاری اکثریت کے ساتھ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے حوالے سے دوسرا قانونی پیکج منظور کر لیا، قانون کے حق میں 429 ارکان نے جبکہ اس کے خلاف 147 ارکان پارلیمان نے ووٹ دیا،4 ارکان نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقجرمن پارلیمان نے بھاری اکثریت کے ساتھ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے حوالے سے دوسرا قانونی پیکج منظور کر لیا ہے ۔اس قانون کے مطابق اْن غیر ملکیوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں کو ابتدائی رجسٹریشن مراکز میں ہی نمٹا دیا جا ئے گا، جن کی درخواستوں کی منظوری کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو اپنے اہلِ خانہ کو بھی جرمنی بلوانے کے قانون کو سخت کر دیا گیا ہے۔ ارکان پارلیمان نے ایک ایسے قانون کو بھی منظور کر لیا ہے، جس کے مطابق جرائم کا ارتکاب کرنے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں مزید کم کر دی گئی ہیں۔