دہلی ۔(ملت+اے پی پی) بھارت صدر رامناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئرترین جج رنجن گوگوئی کو چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔جسٹس گوگوئی تین اکتوبر کو نئے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ وہ موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی جگہ لیں گے ، جو دو اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔