خبرنامہ انٹرنیشنل

جشن بہاراں کے پانچویں روز ریلوے مسافروں کی تعداد80لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(ملت +آئی این پی)چین میں جشن بہاراں کی تعطیلات کے پانچویں روز ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے سفر کرنے والے شہریوں کی تعداد80لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔چائنہ ریلوے کارپوریشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جشن بہاراں کی تعطیلات میں روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تعطیلات کے پانچویں روز صرف ایک دن میں 76لاکھ شہریوں نے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے اپنی منزل مقصود کی جانب سفر کیا ۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی تعطیلات کے پانچویں روز کی نسبت 9.1فیصد زائد ہے ۔ اس کے علاوہ چوتھے روز ٹرین سے سفر کرنے کیلئے ملک بھر سے شہریوں نے 60لاکھ مزید ٹکٹس حاصل کیں ۔تعطیلات کے دوران مسافروں کی اضافی تعداد کے پیش نظر407ٹرینوں کو ریلوے کے نظام میں شامل کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو بروقت منزل مقصود پر پہنچایا جا سکے ۔