خبرنامہ انٹرنیشنل

جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر نیپال کے چیف جسٹس برطرف

جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر نیپال کے چیف جسٹس برطرف

کھٹمنڈو(این ای آئی )نیپال کے متنازع چیف جسٹس گوپال پراجولی کو کاغذات میں جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر برطرف کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نیپالی چیف جسٹس نے اپنی تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی تھی تاکہ طویل عرصے تک چیف جسٹس رہ سکیں،جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جوڈیشل کونسل نے کی انکوائری کی اور فیصلہ سنایا کہ پراجولی کو 7 ماہ قبل سبکدوش ہوجانا چاہیے تھا ۔گوپال پراجولی نے جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے لانے والے اخبار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے گی-
………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…تہرا(این این آئی)ایرانی عدالت نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے انتظامی امور کے معاون خصوصی حمید بقائی کو 15 سال قید کی سزا سنادی ،عرب ٹی وی کے مطابق بقائی کو بہ ظاہر بدعنوانی کے الزام میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے مگران کی اس سزا کا اصل سبب کرپشن نہیں بلکہ افریقی ممالک میں ایران کی مداخلت کو بے نقاب کرنا ہے۔ ان پر اصل الزام یہ ہے کہ انہوں نے پاسداران انقلاب کیبیرون ملک سرگرم القدس ملیشیاکے افریقی ملکوں کے لیے مختص کیے گئے کروڑوں یورو چھپا لیے تھے۔حمید بقائی کی پہلی بار گرفتاری جون 2015ء میں عمل میں لائی گئی اور انہیں بدعنوانی کے الزام میں سات ماہ تک قید رکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ حالیہ عرصے کے دوران سابق صدر محمود اٰحمدی نڑاد اور موجودہ حکومت کے درمیان سخت محاذ آرائی کی کیفیت پائی جاتی رہی ہے۔