خبرنامہ انٹرنیشنل

جنرل مک ماسٹرکوعہدے سےہٹانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ مائیکل اینٹن

جنرل مک ماسٹرکوعہدے

جنرل مک ماسٹرکوعہدے سےہٹانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ مائیکل اینٹن

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ایچ آرمک ماسٹر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان نیشنل سیکورٹی کونسل مائیکل اینٹن نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر مک ماسٹر کو آئندہ ماہ ہٹائے جانے اور ان کی جگہ آٹو انڈسٹری کےایگزیکٹیواسٹیفن بیگن کو تعینات کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نیشنل سیکورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ایچ آر مک ماسٹر کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے مک ماسٹر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی چینل نے خبردی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرجنرل ایچ آر مک ماسٹر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اگلے ماہ تک واہٹ ہاؤس چھوڑ کر جاسکتے ہیں۔
جنرل مک ماسٹرامریکی قومی سلامتی کےمشیرنامزد
یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے جنرل ایچ آرمک ماسٹرکوقومی سلامتی کے مشیر کےعہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نہایت تجربہ کار اور قابل انسان ہیں امریکی فوج میں ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔