خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی افریقہ سے تعاون میں اضافے کے کافی امکانات ہیں، مودی

پریٹوریا: (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقی صدر جیکب زوما سے ملاقات کی۔ وہ موزمبیق سے وہاں پہنچے تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا، ’’بھارتی کمپنیاں جنوبی افریقہ میں گہری کاروباری دلچسپی رکھتی ہیں۔ افریقہ میں ہمارے مجموعی سرمائے کا قریب ایک چوتھائی صرف اسی ملک میں ہے اور باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے کافی امکانات موجود ہیں۔‘‘ جنوبی افریقی صدر جیکب زوما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تجارت اور سیاحت کے علاوہ دونوں ممالک دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے، جن میں دفاع، گہرائی میں کان کنی، قابل تجدید توانائی اور صحت جیسے شعبے شامل ہیں۔