خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی افغانستان میں میں افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 5ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا

کابل :(اے پی پی) جنوبی افغانستان میں میں افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 5ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا، لغمان میں سکول پر مارٹر کاگولہ گرنے سے دو طالب علم جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ،بادغیس میں جھڑپوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6عسکریت پسند ہلاک ہوگئے، مشرقی صوبہ کنڑ میں تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز جنوبی صوبہ قندہارکے ضلع سپین بولدک میں افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 5ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔حکام نے اس واقعے بارے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے تاہم کہاہے کہ اس بارے تحقیقات جاری ہیں۔وسطی صوبہ لوگر میں ایک گھر پر مارٹر کا گولہ گرنے سے ایک شہری ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ واقعہ ضلع چرخ میں پیش آیا۔صوبہ لغمان میں اسی طرح کے ایک واقعے میں دو طالب علم جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ۔حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز ایک سکول کی عمارت پر مارٹر کا گولہ جاگرا جس کے نتیجے میں دو طالب علم جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔صوبہ بادغیس میں جھڑپوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیاہے۔صوبہ بغلان میں سیکورٹی فورسز نے ایک کاروائی کے دوران طالبان کے نائب ضلعی گورنرکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔صوبائی گورنر نے اس واقعے کی تصدیق کرلی ہے۔دریں اثناء مشرقی صوبہ کنڑ میں تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد ہلاک ہوگئے۔صوبائی حکام کے مطابق واقعہ ضلع سوکئی میں پیش آیا۔حکام نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔