بنکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بم دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت جب کہ دیگر پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاتانی صوبے میں ان بم دھماکوں کا ہدف ریستوان، ایک کیش مشین اور ایک مارکیٹ تھی۔ تھائی لینڈ کی فوج کے مطابق ان حملوں کا مقصد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن کو دھچکا پہنچانا ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں مسلم علیحدگی پسند سرگرم ہیں۔