خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی جاپان میں پھر 7.3 شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی

ٹوکیو:جاپان کا جنوب مغربی علاقہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ، ایک ہزار زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ جاپان کا علاقہ دو روز میں دو بار شدید زلزلے سے لرز اٹھا ، قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی جبکہ ایک ہزار زخمی ہیں ۔ جاپان کا واحد فعال نیوکلئیر پاور پلانٹ بھی اسی علاقے میں واقع ہے ، ستر ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ، ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں۔ زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے ۔ حکام کے مطابق اتوار سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔