خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی روس میں پولیس سٹیشن کے باہر دو بم دھماکے ہوئے،ترجمان پولیس

ماسکو۔ (اے پی پی) جنوبی روس میں پولیس سٹیشن کے باہر دو بم دھماکے ہوئے تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی نقْصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ پیر کو ذرائع ابلاغ نے روسی پلیس کی خاتون ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ سٹیفروپول نامی علاقہ کے نواحی ضلعی پولیس سٹیشن کے باہر کم از کم دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔