خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی مغربی نائجریامیں بوکوحرام کا حملہ، 32 فوجی ہلاک

بوسو: (اے پی پی) شدت پسندوں کے اس حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 30 کا تعلق نائجر جبکہ دو کا تعلق نائیجریا سے تھا۔ نائجر کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حملے میں بوکوحرام کے سینکڑوں شدت پسند شامل تھے۔ وزارتی بیان کے مطابق یہ علاقہ بعد میں ان عسکریت پسندوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے اور اب وہاں صورت حال پرامن ہے۔