خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا،ٹرین حادثے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی ہو گئے

سیؤل:(اے پی پی) جنوبی کوریا میں مسافر ریل گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورایک لوکوموٹو انجینئر سمیت 8 مسافر زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق نیشنل ریلوے آپریٹیو کو ریل کی گاڑی جس کے ساتھ 7 ڈبے منسلک تھے سیؤل سے330 کلو میٹر دور یلچون سٹیشن کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی،اس کے نتیجے میں ایک لوکوموٹو انجینیئر ہلاک اور8 مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق ریل پر27 مسافر سوار تھے جن میں دو لوکوموٹو انجینیئرتھے،ریل گاڑی کو موڑ کے پاس 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے مڑنا تھا لیکن اس کی رفتار اس وقت 127 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جو حادثے کا سبب بنی۔