خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا، اسپورٹس سینٹر میں آتشزدگی، 29 افراد ہلاک

جنوبی کوریا، اسپورٹس سینٹر میں آتشزدگی، 29 افراد ہلاک
لاہور:(ملت آن لائن)جنوبی کوریا کے ایک شمالی صوبے چُنگ چیونگ میں آگ لگنے سے29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کے شمالی صوبے چُنگ چیونگ کے شہر یچیئون میں آتش زدگی ایک اسپورٹس سینٹر کے ساؤنا میں ہوئی۔ دھوئیں اور جلنے سے کم از کم 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،اکثیر المنزلہ عمارت میں واقع اسپورٹس سینٹر اور پبلک سوانا آگ کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی نعشیں سوانا کے اندر سے نکالی گئی ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم فائر فائٹرز نے جلی ہوئی عمارت میں تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔