خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا؛ صدر کے مواخذے کے معاملہ پر حکمران جماعت میں اختلافات

سیؤل: (ملت+اے پی پی) جنوبی کوریا میں صدر کے مواخذے کے معاملہ پر حکمران جماعت میں اختلافات پیدا ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکینڈلزمیں گرے صدر پارک گیون ہائے کے مواخذے کے معاملہ ہر قدامت پسند حکمران جماعت دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے اورحکمران جماعت کے ایک دھڑے نے انتخابی عمل کو پیچیدہ بنانے کی دھمکی دیدی ہے۔جنوبی کوریا میں صدارتی انتخاب مارچ میں متوقع ہے تاہم حکمران جماعت کے ایک دھڑے کی جانب سے اس دھمکی کے بعد مبصرین انتخابات کے برقت انعقاد کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہارکررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے 29اراکین پارلیمان نے اس معاملے پر اختلافات کا اظہارکیاہے۔ان اراکین پارلیمان نے حکمران جماعت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بقول ان کے صدر کو بچانے کی کوششیں کررہی ہیں۔