خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریائی سپریم کورٹ نے خاتون صدر پارک گین ہے کو عہدے سے برطرف کردیا

سیول (ملت + آئی این پی )جنوبی کوریا ئی عدالت نے کرپشن کیس میں مبینہ طور پر ملوث خاتون صدر پارک گین ہے کوعہدے سے برطرف کردیا، عدالت کے تمام ججوں نے متفقہ طور پر اپنے فیصلے میں پارلیمان کی جانب سے ان کا مواخذہ کرنے کو دورست قرار دیا ہے۔جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کے آٹھ ججوں نے صدر پارک کو برطرف کرنے سے قبل پارلیمان کی جانب سے ان کے مواخذے کے عمل پر تفصیل سے سماعت کی۔ جس کے بعد چیف جسٹس لی جنگ می نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان کے فعل نے ‘جمہوریت کی روح اور قانون کی حکمرانی کو سنگین طور پر طور پر چوٹ پہنچائی ہے۔ صدر پارک گن کو برطرف کیا جاتا ہے۔’صدارت کے عہدے سے انھیں برطرف کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جنوبی کوریا کو آئندہ مئی تک ایک نئے صدر کو منتخب کرنا ہوگا۔اس فیصلے سے صدر پارک اس استثنی سے بھی محروم ہوچکی ہیں جو بطور صدر ان کو حاصل ہوتا ہے اور اب ان پر بدعنوانی کے خلاف مقدمہ بھی چلایا جا سکتا ہے۔۔ عدالت نے کہا کہ صدر پارک نے خفیہ سرکاری معلومات کو راز رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی اہم دستاویزات کو لیک کیا اور اپنی دوست چوئی کو حکومتی معاملات میں مداخلت کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی۔خاتون صدر کے خلاف جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مواخذے کی قرار داد منظور کی تھی، جسے عدالت نے درست قرار دیتے ہوئے خاتون صدر کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم جاری کیا۔خیال رہے کہ خاتون صدر پارک گین ہے پر اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور پنی سہیلی کے ساتھ مل کر اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے االزامات ہیں۔