سیؤل ۔ (ملت+اے پی پی) جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن آئندہ ہفتے پیانگ یانگ میں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے۔ جنوبی کوریا کے سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں کوشش کی جائے گی کہ امریکا اور شمالی کوریا کے مابین جوہری مذاکرات میں پائے جانے والے تعطّل ختم کیا جائے۔ مون جے ان کے دورہ شمالی کوریا کے بارے میں تفصیلات ابھی عام نہیں کی گئی ہیں۔ حالیہ عرصے میں ان دونوں رہنماؤں کی اس تیسری سربراہ ملاقات میں خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے موضوع پر بھی گفتگو ہو گی۔