خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریائی صدر نے 10 اعلی حکومتی اہلکاروں کے استعفے طلب کر لیے

سیول(ملت + آئی این پی)جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گون نے اپنی حکومت کے10 سینئر اہلکاروں کو فوری طور مستعفی ہونے کا حکم دیدیا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ایک دوست چوئی سون سِل کو نوازنے پر قوم سے معذرت بھی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گون نے اپنی حکومت کے10 سینئر اہلکاروں کو فوری طور مستعفی ہونے کا حکم دیاہے ۔خاتون صدر کا یہ اعلان ہفتے کے روز اِس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ایک عوامی مظاہرے سے قبل سامنے آیا ہے۔ جس خاتون کو نوازا گیا، وہ ان کی تقریر نویس تھی اور حکومتی معاملات میں مداخلت بھی کرتی رہتی تھیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی کابینہ میں بھی ردوبدل کریں گی۔ صدر ہے کی مقبولیت اِس اسکینڈل کی وجہ سے بہت کم ہو کر رہ گئی ہے۔