ٹوکیو۔(ملت آن لائن) جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ ان کی حکومت دورِجنگ کے زرِ تلافی سے متعلق جنوبی کوریائی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ٹھوس جواب دے گی۔جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق شنزو آبے ایوانِ زیریں بجٹ کمیٹی میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔شنزو آبے نے کہا کہ حکومت، بشمول بین الاقوامی عدالت کا دروازہ کھٹکانے کے، تمام ممکنہ راستوں کو نگاہ میں رکھتے ہوئے اس معاملے سے ثابت قدمی سے نمٹے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشکل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ناصرف جاپان بلکہ جنوبی کوریا کی کوششیں بھی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے قوی امید ظاہر کی کہ جنوبی کوریا کی حکومت اس معاملے سے مثبت انداز میں نمٹے گی۔