خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریامیں پارک گیؤن کے خلاف مظاہرے

سیؤل : (ملت+اے پی پی) جنوبی کوریامیں صدر پارک گیؤن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ایوان صدر کی طرف بڑھنے کے خدشہ پر یوان صدر کے گر دو نواح میں پولیس کی بھاری جنری تعینات کر دی گئی ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ سیؤل میں ایوان صدر کی طرف جانے والی سڑکوں اور گلیوں میں صدر کی کرپشن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو روکنے کے لئے 25000 پولیس اہلکار اور افسران تعینات کئے گئے ہیں ۔ صدر پارک گیؤن ہائے کے خلاف کرپشن سکینڈل کے خلاف گذشتہ ماہ سے ہر ویک اینڈ پر مظاہرے ہورہے ہیں اور ہفتہ کو بھی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں مظاہرے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ صدر پارک گیؤن کی طرف سے معذرت کے باوجود مظاہرے ہورہے ہیں جبکہ بعض مبصرین کے مطابق ان مظاہروں میں روز بروز شدت آ رہی ہے جبکہ کسانوں اور کاشتکاروں کی بہت بڑی تعداد نے بھی زرعی مشینری اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر دارلحکومت کے وسی علاقہ میں ریلی نکالی ہے ۔ مظاہرین نے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث صدر پارک گیؤن ہائے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔