خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریاکاشمالی کوریاکومذاکرات کی پیشکش

سیؤل:(اے پی پی) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی عسکری مذاکرات کی تازہ پیشکش کو مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے حال ہی میں حکمران جماعت کی کانگرس کے دوران اپنے خطاب میں جنوبی کوریا کو فوجی مذاکرات کی پیشکش کی تھی، اور 35 سال سے زیادہ عرصے کر دوران ایسی پہلی تجویز تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوربی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مون سانگ گیون نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی کوریاکا ایٹمی پروگرام امن اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ترجمان نے عسکری مذاکرات کی پیشکش کو رد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔انہوں نے مذاکرات سے قبل شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھاروں سے پاک ہونے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔