خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا اورجاپان کی شمالی کوریا کےبیلسٹک میزائل تجربےکی شدید مذمت

پیانگ یانگ /ٹوکیو (آئی این پی ) جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے گیے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے مشرقی ساحل میں تین بیلسٹک میزائل فائر کر دیے جس پر شمالی کوریا کے ہمسایہ ممالک کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے حدود کے قریب اس طرح کے حملے ملکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں اور ان کا بھرپور جواب دیں گے جبکہ جاپان کے وزیر دفاع جنرل ناکاتانی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپانی حکام شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔