خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں توسیع

پیانگ یانگ: (ملت+آئی این پی) جنوبی کوریا اور جاپان نیشمالی کوریا کی جانب سے ایک اور جوہری تجربے کے رد عمل میں اس کمیونسٹ ملک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں جبکہ شمالی کوریا نے پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ناکام ثابت ہوں گی اور اور ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان نیشمالی کوریا کی جانب سے ایک اور جوہری تجربے کے رد عمل میں اس کمیونسٹ ملک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جنوبی کوریائی وزیر اعظم کے دفتر سے دو دسمبر جمعے کے روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شمالی کوریا کے جوہری اور راکٹ پروگراموں میں ملوث پینتیس اداروں اور چھتیس افراد کے نام بلیک لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ ٹوکیو حکام نے بھی کہا ہے کہ پیونگ یانگ کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں توسیع کی جائے گی اور بلیک لسٹ میں بھی مزید افراد کے نام شامل کیے جائیں گے۔ قبل ازیں اسی ہفتے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی پیونگ یانگ کے خلاف تازہ پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ شمالی کوریا کی جانب سے ستمبر میں پانچواں جوہری تجربہ کیا گیا تھا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے تازہ پابندیوں کے اعلان کے رد عمل میں پیونگ یانگ نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ناکام ثابت ہوں گی اور اور ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ نے ملک میں تعینات غیر ملکی سفیروں کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے تازہ پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ سال رواں میں نو ستمبر کو کیے جانے والے جوہری تجربے کے رد عمل میں سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے خلاف اسی ہفتے بدھ کو اعلان کردہ تازہ پابندیاں اب تک کی سخت ترین پابندیاں ہیں۔