خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا: مظاہروں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا امکان

سیؤل: (ملت+اے پی پی) جنوبی کوریا میں حکومت مخالف مظاہروں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین صدر پارک گیون ہے کا کرپشن سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد انکی کے مستعفی ہونے کیلئے ملک میں ہونے والے مظاہروں کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل کے باوجود ویک اینڈ پر حکومت مخالف مظاہرین پر قابو پانے کیلئے پولیس کے 25ہزار اہلکاروں کو دارالحکومت سیؤل میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ ایوان کے صدر کے ترجمان یونگ یون کک نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سخت عوامی رد عمل سامنے آسکتا ہے جنوبی کوریا کے نائب وزیر اعظم لی جون سک نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مظاہروں کے دوران عوام تعاون کرینگے تاکہ مظاہروں کی قانونی حیثیت برقرار رہے ، پولیس حکام کے مطابق کے حکومت مخالف مظاہروں میں ایک لاکھ 70ہزار مظاہرین کی شرکت متوقع ہے جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد شرکت کرینگے ۔