خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا: میزائل شکن نظام کی تنصیب سے چین کوخطرہ نہیں، امریکا

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی فوجی اہل کاروں نے چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکی میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب کے جنوبی کوریا کے فیصلے سے چین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔امریکی جنرل مارک اے مِلی نے اپنی چینی ہم منصب جنرل لی زوشینگ کے ساتھ ملاقات کی جس میں میزائل شکن نظام کی تنصیب پر بات ہوئی۔جس میں کہا گیا کہ امریکا بین الاقوامی قانون کی حرمت کی پاسداری کرے گا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اْنھوں نے چین کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیئے۔واضح رہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا نے ٹرمینل کی اونچائی تک والا ایریا ڈیفنس سسٹم نصب کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس کا مقصد شمالی کوریا سے میزائل داغے جانے کے ممکنہ عمل کا مقابلہ کرنا ہے۔تاہم، اِس فیصلے پر سرکاری تحویل میں کام کرنے والے چین کے ذرائع ابلاغ میں سخت تنقید کی گئی ہے۔