خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام، روس کا احتجاج

ماسکو: (اے پی پی) چین کے بعد روس نے بھی جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ ماسکو میں وزارت خارجہ نے اس کے ’ناقابل تلافی‘ نقصان سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے استحکام کو خطرہ ہے۔ قبل ازیں چین حکومت نے اس کی ’سخت مخالفت‘ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واشنگٹن اور سیؤل حکومت کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خطرے کے باعث یہ نظام نصب کرنا چاہتے ہیں۔