سیول(آئی این پی/شنہوا)جمہوریہ کوریا کے ایک گشتی جہاز کو جنوبی کوریا نے مار بھگایا ، گشتی جہاز جنوبی کوریا کی مغربی سرحد کے ساتھ جزیرہ سوچیانگ کی بحری حدود میں گشت پر تھا کہ جنوبی کوریا کے حفاظتی عملے نے پہلے اسے وارننگ د ی جب جہاز واپس نہیں ہوا تو انہوں نے فائر کھول دیا جس پر جمہوریہ کوریا کا گشتی جہاز واپس لو ٹ گیا ۔ جنوبی کوریا نے الزام لگایا ہے کہ جمہوریہ کوریا کے جہاز نے ان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی ۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا اور جمہوریہ کوریا کے درمیان اس سمندری حد کاتعین امریکہ نے 1953کی کوریا جنگ کے بعد کیا تھا تا ہم جنوبی کوریا نے اس کو تسلیم نہیں کیا ۔ گذشتہ روز جمہوریہ کوریا کا گشتی جہاز ان حدود کی خلاف ورزی کررہاتھا کہ جنوبی کوریا نے اس کو وارننگ دی اور پھر پانچ فائر کیے جس پر جمہوریہ کوریا کا جہاز واپس چلا گیا۔