خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا و امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں

(ملت آن لائن)جنوبی کوریا و امریکی فضائیہ نے مشترکہ مشقیں کیں۔جنوبی کوریا کی فضائیہ نے امریکی فضائیہ کے سُپر سانک بی۔ ون بی بمبار طیارے کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکی فضائیہ کی ان مشترکہ مشقوں میں جنوبی کوریا کے دو ایف 15 ایس اور امریکا کے دو سپرسانک بی۔ ون بی بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔

امریکی بمبار طیاروں نے دوران ِپرواز ری فیولنگ کی بھی پریکٹس کی۔ یہ مشقیں شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد کی گئی ہیں۔