خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا کا صدر بننے کا ارادہ نہیں: بان کی مون

اقوام متحدہ :(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے جنوبی کوریا کے آئندہ صدر بننے کے حوالے سے ہونیوالی قیاس آرایؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے حالیہ دورہ جنوبی کوریا کا مقصد ہرگز سیاسی نہیں۔ وہ گزشتہ ہفتے اپنے آبائی ملک کے 6 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جس کے بعد ایسی خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ ملکی صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اگلے صدارتی انتخابات آئندہ برس ہوں گے۔