خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا کا فوجی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ، 3 فوجی ہلاک

سیؤل۔ (اے پی پی) جنوبی کوریا کا فوجی ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ شرقی شہرچْن چیؤن میں آزمائشی پرواز کے دوران پیش آیا ہے۔ جنوبی کوریاکی وزارتِ دفاع نے اپنے ایک بیان کہ حادثے میں 3 فوجی ہلاک ہو ئے ہیں۔ ہیلی کاپٹرمیں4 افراد سوار تھے اور ان کو حادثے کے بعد شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔ ان میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔حکام نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔