خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے 18 شہریوں پر پابندی

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے 18 شہریوں پر پابندی
امریکہ: (ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے ایک دن قبل جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 18 شہریوں پر پابندی عائد کردی۔ جنوبی کوریا کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق چین، روس اور لیبیا میں تعینات شمالی کوریا کے 18 بینکاروں کو اسلحہ پروگرام سے منسلک ہونے کے شبہ میں بلیک لسٹ کیا گیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا، ‘یہ افراد شمالی کوریا کے بینکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے رقم کی سپلائی میں ملوث رہے’۔ امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیدیا یک طرفہ پابندی کے تحت یہ افراد اب جنوبی کوریا کے کسی بھی شخص کے ساتھ تجارتی لین دین نہیں کرسکیں گے۔ شمالی کوریا کے ان شہریوں پر پہلے ہی امریکا کی جانب سے پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے طویل ترین غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کے دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے صدر مون جے سے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر بات چیت کریں گے۔ شمالی کوریا کی جانب سے گذشتہ دنوں چھٹے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے بھی پیونگ یانگ پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام، جنوبی کوریا کی مشقیں شروع گذشتہ برس جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر چلنے والے کائیسونگ انڈسٹریل کمپلیکس میں یہ کہہ کر اپنا آپریشن بند کردیا تھا کہ اس صنعتی زون سے رقم شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔جنوبی کوریا نے 2010 میں اپنے ایک بحری جہاز کو ڈبونے کے الزامات پر شمالی کوریا کے ساتھ تقریباً ہر قسم کا کاروبار بند کردیا تھا۔