خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا کی صد پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ میں اضافہ

سیؤل: (ملت+اے پی پی) جنوبی کوریا کی برسر اقتدار جماعت نے صدر پارک گیون ہائے کو آئندہ برس اپریل میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو نے کا کہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سائنوری پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پارلیمان میں موجود اس جماعت کے ایک سو اٹھائیس ارکان نے صدرپارک گیون ہائے کو اس تجویز پر سوچنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی صدر نے گزشتہ منگل کو کہا تھا کہ وہ قبل از وقت منصب صدارت چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ ان کی دوست چوئے سون نے صدر سے تعلقات کا ناجائزہ فائدہ اٹھایا ہے۔