سیول(آن لائن) جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کی آبدوز کے لاپتہ ہونے کی میڈیا رپورٹوں کی تصدیق کرنے انکار کیا ہے ۔ سیول کے خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی آبدوز کے لاپتہ ہونے بارے میڈیا رپورٹوں کی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔ دریں اثناء سیول کی وزارت دفاع کے ترجمان مون سانگ کیون نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا اورامریکہ دونوں کے انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی آبدوز کے لاپتہ ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکتی