خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوبی کوریا کےخلاف بے رحمانہ حملےکئےجائیں گے:شمالی کوریا

بیانا یانگ (آن لائن) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے خلاف بے رحمانہ جوابی حملوں کی دھمکی دی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شالی کوریا کے ملٹری جنرل سٹاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر جنوبی کوریا کے کسی بحری جہاز نے 0.001 ملی میٹر تک بھی ہماری سرحدی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بغیر انتباہ کے اس پر فائرنگ کر دی جائے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا متنازعہ سرحدی سمندر کے نزدیک ہماری کشتیوں پر فائرنگ کی اشتعال انگیزی پر معافی مانگے کیونکہ اس سے خطے کی صورت حال انتہائی سنگین ہو گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر جنوبی کوریا ایسا نہیں کرتا تو پھر اسے ہماری بے رحمانہ جوابی کارروائی کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے ۔