خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوب مغربی چین میں دو منشیات سمگلر گرفتار ،24کلوگرام ہیروئن برآمد

کن منگ (ملت + آئی این پی) جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان میں منشیات کی فروخت اور تقسیم میں ملوث 2افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ بات مقامی پولیس نے جمعہ کو بتائی ہے ۔پیورشہر کی موضع مینگیلن کی پولیس کو گذشتہ جمعرات کو مخبری ہوئی کہ میانمر کی ایک خاتون نے چین کے اند ر بعض ڈیلروں سے رابطہ قائم کیا ہے ، اتوار کی نصف شب اہلکاروں نے جنگ ہونگ سٹی میں ایک چھوٹے ٹرک کو روکا جس میں منشیات لے جائی جارہی تھی اور دو افراد ڈنگ اور ڈائی کو گرفتار کر لیا جو دونوں ینان کے شہری ہیں ۔ پولیس نے بعد ازاں واٹر ٹینک میں چھپائی ہوئی 24کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔