خبرنامہ انٹرنیشنل

جنوب مغربی چین کا علاقہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا

کن منگ (ملت + آئی این پی) مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ روز جنوب مغربی چین کے صوبہ یون نان کی لوڈیان کاؤنٹی زلزلے کے جھٹکے سے لرز اٹھی زلزلے کی شدت 4.9تھی،زلزلے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی اور بعض پرانے مکانوں کونقصان پہنچا،یہ زلزلہ گذشتہ روز شام7:11 پر آیااس کا مرکز27.07شمالی طول البلد،103.36درجے مشرقی ارض البلد میں تھا،چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق یہ زلزلہ دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے،زلزلے کے مرکز کے قریب رہنے والے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ زلزلہ کافی شدید تھا،لانگ ٹو شان جانی والی سڑک کا ایک حصہ پتھر رکڑنے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے،2014میں لوڈیان میں 6.5درجے شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 616افراد ہلاک ہوگئے اور املاک کو زبردست نقصان پہنچا تھا۔