خبرنامہ انٹرنیشنل

جنیوا:نادرگلابی ہیرااکتیس ملین ڈالرمیں فروخت ہوگیا

جنیوا: (اے پی پی) ناشپاتی کی شکل والا نادر گلابی ہیرا جس کا وزن 15.38 کیرٹ ہے ایک انگوٹھی میں لگا کر سالانہ نیلامی کے دوران ٹیلی فون پر فروخت کر دیا گیا۔ ہیرے کی فروخت کا تخمینہ 28 ملین سے 38 ملین ڈالر تک لگایا گیا تھا۔ نیلامی ایک ملٹی نیشنل کارپوریشن کے تحت کی گئی۔ جس کا کہنا تھا کہ دیگر نادر پتھر اپنی مقرر کردہ قیمت تک بھی نہیں پہنچ پاتے۔ ابھی تک ہیرا خریدنے والے اور نہ ہی بیچنے والے کی نشاندہی کی گئی ہے۔