نئی دلی:(اے پی پی)جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدر کو ملک سے بغاوت کے الزام میں گرفتار کرکے پولیس کے تین روزہ ریمانڈ پر دے دیا گیا۔ نئی دلی پولیس نے بھارتی وزیر داخلہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار کو ملک سے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں گزشتہ روز کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی پر تقریب منعقد کی گئی تھی، تقریب میں پاکستان زندہ باد اور بھارت کی مخالفت میں نعرے لگائے گئے تھے۔