نئی دہلی:(آئی این پی ) بھارت میں طلباء کا سچ مودی سرکار سے برداشت نہ ہوا ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین کے صدر کنہیا کمار پر غداری کا مقدمہ درج کر دیا ، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ، بھارتی حکومت نے طلباء کے احتجاج کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا ۔ بھارتی راجدھانی دہلی کی یونیورسٹی میں طلباء کا سچ کا ساتھ مودی سرکار کو ایک آنکھ نہ بھایا، یونیورسٹی کے یونین صدر کو غدار ثابت کرنے پر تل گئی ، کنہیا کمار کو آج عدالت میں پیش کیا جائےگا ۔ ادھر بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھی اور جواہر نہرو یونیورسٹی میں طلبا کے احتجاج کو بھی پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کہتے ہیں کہ طلبا کے مظاہروں کے پیچھے پاکستانی قوتوں کا ہاتھ ہے ، ادھر بھارت کے مختلف شہروں میں طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کنہیا کمار سمیت دیگر طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔