نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی گیان دیو آہوجا نے الزام عائد کیا ہے کہ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء منشیات کے عادی ہیں ،آئے روز یونیورسٹی کیمپس سے ہزاروں شراب کی بوتلیں ، سیگریٹ کے پیکٹس اور جنسی ادویات برآمد ہوتی ہیں ، بی جے پی کے رکن اسمبلی کے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے راجستھان سے رکن اسمبلی گیان دیو آہوجا نے متازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلباء منشیات کے عادی ہیں ،یونیورسٹی کے کیمپس سے آئے روز ہزاروں کی تعداد میں شراب کی بوتلیں ، جنسی ادویات اور سیگریٹ کے پیکٹ برآمد ہوتے ہیں ۔ گیان دیو آہوجا نے یونیورسٹی کے طلباء کو بھارت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان طلباء کو پڑھائی کی طرف راغب کیا جائے ۔