خبرنامہ انٹرنیشنل

جودھ پور کی سینٹرل جیل میں سلمان خان کے پڑوسی مجرم کون کون ہیں؟

جودھ پور کی

جودھ پور کی سینٹرل جیل میں سلمان خان کے پڑوسی مجرم کون کون ہیں؟

لاہور:(ملت آن لائن) نایاب ہرن کے شکار کیس میں سزا پانے والے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جس جیل میں رکھا جائے گا اس میں پہلے ہی خطرناک قیدی موجود ہیں۔ 52 سالہ اداکار سلمان خان کو جودھ پور کی سینٹرل جیل کی بیرک نمبر ایک میں رکھا جائے گا جہاں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ جیل میں سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے قیدی سمیت دیگر خطرناک مجرم قید ہیں۔ سینٹرل جیل میں بدنام زمانہ گینگسٹر لارینس بشنوئی بھی قید ہے اور یہ وہی گینگسٹر ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جیل میں بھارت کے مشہور ریپ کیس کے مجرم گاڈ مین آسام رام بھی قید ہیں جن کے مقدمے کے تین گواہ مارے جاچکے ہیں اور تین اب تک لاپتہ ہیں۔
جیل میں شمبو لعل ریگر بھی قید ہے جو ایک مسلمان مزدور کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرچکا اور بلاخوف اس کا اعتراف بھی کرچکا ہے جب کہ شمبو لعل مسلمانوں کا بھارت میں خاتمے کا حامی بھی ہے۔