خبرنامہ انٹرنیشنل

جوزبان استعمال کی اس پرافسوس ہے:ٹرمپ

واشنگٹن (آن لائن)ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے انتخابی مہم میں جو زبان استعمال کی اس پر افسوس ہے لیکن اس کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا تھا۔ امریکی ٹی وی چینل کی میزبان میگن کیلی سے انٹرویو میں ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ چیزوں کو الگ انداز سے کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا وہ انتخابی مہم میں الگ زبان استعمال کر سکتے تھے۔ سینیٹر جان مکین اور سابق حریف امیدوار کارلی فیورینا اور ٹیڈ کروز کی اہلیہ ہائڈی کروز کے حوالے سے ٹویٹس کے بارے میں انہوں نے کہا وہ ایسا نہ کرتے تو بہتر ہوتا۔ گزشتہ برس اگست میں ہوئے مباحثے کے دوران میگن کیلی اور ٹرمپ کے درمیان تنازعہ ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔ #/s#