خبرنامہ انٹرنیشنل

جوہری معاہدے کے باوجود ایران کا رویہ نہیں بدلا،امریکہ

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی )امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزیف فوٹیل نے کہا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے دورمیان جوہری پروگرام پر سمجھوتہ ہونے کے باوجود تہران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطا بق واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل فوٹیل نے کہا کہ متنازع جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے معاہدہ کرنے کے باوجود ایران اپنی سابقہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے سمجھوتہ طے پانے کے بعد ایران کو اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرت ہوئے مشرق وسطی میں اپنی مداخلت ختم کرنا چاہیے تھی مگر ایسا نہیں ہوسکا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں شامل کسی اہم عسکری عہدیدار کی جانب سے ایران سے سمجھوتے پر یہ سب جاندار تنقید ہے۔جنرل جوزیف فوٹیل کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں مداخلت کے ساتھ ساتھ حزب اللہ جیسے جنگجو گروپوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔