خبرنامہ انٹرنیشنل

جوہری ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا قبول نہیں، جنوبی کورین صدر

جوہری ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا قبول نہیں، جنوبی کورین صدر

سیؤل: (ملت آن لائن) جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ایک تقریر کے دوران صدر مون نے جنوبی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خود اپنا ذخیرہ تیار کرنے یا اسے اپنے پاس رکھنے کے خیال کو بھی مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جزیرہ نما کوریا میں جو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ہے امن۔ اس لیے جزیرہ نما کوریا میں کبھی کوئی مسلح تنازع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں ہماری پیشگی منظوری کے بغیر کوئی بھی فوجی اقدامات نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کا مشترکہ اعلامیہ۔ جنوبی اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق جزیرہ نما کوریا کے مشترکہ اعلامیے کے تحت، ہم شمالی کوریا کو ایک جوہری طاقت کے طور پر نہ تو قبول اور نہ ہی تسلیم کر سکتے ہیں۔صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا بھی نہ تو جوہری ہتھیار بنائے گا اور نہ ہی اسے اپنی ملکیت میں رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جزیرہ نما کوریا میں جو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ہے امن۔ اس لیے جزیرہ نما کوریا میں کبھی کوئی مسلح تنازع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں ہماری پیشگی منظوری کے بغیر کوئی بھی فوجی اقدامات نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کا مشترکہ اعلامیہ۔ جنوبی اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق جزیرہ نما کوریا کے مشترکہ اعلامیے کے تحت، ہم شمالی کوریا کو ایک جوہری طاقت کے طور پر نہ تو قبول اور نہ ہی تسلیم کر سکتے ہیں۔