خبرنامہ انٹرنیشنل

جوہری ہتھیاروں کے خاتمے تک شمالی کوریا پر پابندیاں نافذ رہیں گی، امریکا

افغانستان، پاکستان پرعالمی

اقوام متحدہ ۔(ملت آن لائن)اقوام متحدہ کے لئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف اس وقت پابندیوں کے نفاذ سے مسلسل وابستہ ہے جب تک وہ ملک خود کو جوہری طور پر عدم مسلح نہیں کر لیتا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں سے متعلق روس کے بلائے گئے بند کمرہ اجلاس میں شرکت سے قبل اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نےصحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ شمالی کوریا نےتقریباً ایک سال میں کوئی جوہری یا بیلسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا ہے تاہم یہ اس ملک کے خلاف پابندیاں اٹھانے کے لیے کافی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کچھ کیا ہے، صدر اور کم جونگ نے ایک سربراہی اجلاس کیا ہے اور وہ ایک اور سربراہی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ پومپیو متعدد اجلاس کرتے رہے ہیں۔ ہم نے فوجی مشقیں ختم کر دی تھیں اور ہم اب تک انہیں بہت سی مراعات دے چکے ہیں اور کیوں کہ انہوں نے ابھی تک پابندیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے کوئی ضمانت نہیں دی ہے اس لیے ہمیں اپنی بات منوانے کے لیے سختی کرنا ہو گی۔ہیلی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے ایک سینئیر عہدے دار کے درمیان منسوخ شدہ مذاکرات امکانی طور از سر نو طے ہو ں گے اور انہیں ابھی تک توقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے سال کے شروع میں شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔