خبرنامہ انٹرنیشنل

جوہری ہتھیار صرف دفاع میں استعمال کیے جائیں گے، روسی صدر

Putin says

ماسکو ۔ (ملت آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صرف اس صورت میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرے گی جب دشمن میزائل حملہ کرے گا۔ روسی شہر سوچی میں صحافیوں سے گفتگو میں پیوٹن نے کہا کہ وہ دفاعی طور پر ہی ان ہتھیاروں کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں داعش کے جہادیوں نے امریکی فورسز کے زیرانتظام علاقے میں سات سو افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں امریکی اور یورپی باشندے بھی شامل ہیں۔ پیوٹن نے الزام عائد کیا کہ امریکی حمایت یافتہ فورسز کے شامی علاقوں میں داعش مضبوط ہو رہی ہے۔