خبرنامہ انٹرنیشنل

جوہری ہتھیار کے لیے کبھی پہل نہیں کریں گے، چین

جوہری ہتھیار کے لیے کبھی پہل نہیں کریں گے، چین

میونخ:(ملت آن لائن) چین کی قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہ فو اینگ نے کہا کہ بیجنگ کا وعدہ ہے کہ کبھی بھی پہل کرکے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہ فواینگ نے کہا کہ جوہری ہتھیار وسیع تباہی پھیلانے والا اسلحہ ہے۔ تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے عالمی انتظام و انصرام کیلیے ذمے دارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بیجنگ کا وعدہ ہے کہ کبھی بھی پہل کرکے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ چین جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا حامی ہے۔