خبرنامہ انٹرنیشنل

جو بائیڈن غیراعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے

بغداد(آئی این پی ) امریکی نائب صدر جو بائیڈن غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے جہاں انھوں نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں داعش کے خلاف لڑائی میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن غیر اعلانیہ دورے پرگزشتہ روز عراق پہنچ گئے ۔جوبائیڈن نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی ۔ نائب صدر کے اس دورے کا مقصد سیاسی بحران کو حل کرنے میں عراقی رہنماں کی مدد کرنا ہے جس کے باعث داعش کو شکست دینے کی کوششیں خلل کا شکار ہو رہی ہیں۔ حیدر العبادی سے ملاقات میں انہوں نے عراقی رہنماں کو متحد ہو جانے پر زور دیا۔ سیاسی اصلاحات کے لیے ہونے والے حالیہ احتجاجی مظاہروں اور مطالبات نے بغداد حکومت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ صدر براک اوباما نے داعش کے خلاف لڑائی میں مدد کے لئے گزشتہ ہفتے مزید ڈھائی سو فوجی عراق بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔