خبرنامہ انٹرنیشنل

جو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گا اس کا سر قلم کردیں گئے:دلیپ گھوش

کولکتہ(آئی این پی) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے بھڑک مارتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گا اس کا سر قلم کردیں گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال سے بی جے پی کے صدر رلیپ گھوش نے بیر بھوم میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی پاکستان کے حق میں نعرہ لگائے گا اس کا سر قلم کردیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی ملک کے خلاف بیانات دے گااور قوم کے خلاف بات کرے گا اسے سخت سزادی جائے گی ۔