خبرنامہ انٹرنیشنل

جکارتا: سیاحوں کی کشتی میں آتشزدگی، 23افراد ہلاک

انڈونیشیا:(ملت+اے پی پی) کے دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں واقع جزیرے پر سیاحوں کو لے جانے والے کشتی میں آگ لگنے سے کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ۔ کشتی میں گنجائش سے کئی زیادہ لوگ سوار تھے، حکام کے مطابق اس واقعے میں 194 افراد کو بچا لیا گیا ہے، کئی لوگ سمندر میں کود گئے جبکہ متعدد افراد کو ماہی گیروں نے سمندر سے نکالا اور ان کی جان بچائی۔ انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کشتی میں آگ بظاہر جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی 200 سے زائد افراد کو لے کر جکارتہ سے تیدونگ جزیرے کی جانب رواں تھی کہ اس میں اثانک آگ لگ گئی، کشتی میں موجود ایک مسافر نے بتایا کہ جیسے ہی کشتی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی اس کے 15منٹ بعد ہی عقب میں بیٹھے افراد نے شور مچانا شروع کردیا تھا۔ خاتون مسافر نے بتایا کہ انہوں نے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جو بڑھتا گیا ، اس دوران کشتی میں لوگوں کا ہجوم تھا اور لائف جیکٹس کی کمی کی وجہ سے لوگ آپس میں لڑ رہے تھے ، کئی ماہی گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی لوگوں کو ڈوبنے سے بچایا ،انڈونیشیا کی ڈیزاسٹرسٹ ایجنسی کے ترجمان اسٹوپو پروو نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دستاویزات کے مطابق کشتی میں 100 افراد سوار تھے جو کہ غلط اعدادوشمار تھے۔